Follow Yaqub on Twitter

Sunday 24 March 2013

Tehrik e Insaf aur Jamat e Islami - Hubbul Watni


تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی- حبّ الوطنی کانمونہ
آج ہی خبر آئی ہے کہ تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی میں انتخابی اتحاد طے پا چکا ہے۔ بڑی خوشی کی خبر ہے۔ پی ٹی آئی کہ کچھ لبرلز تذبذب کا شکار ہیں کہ اسکو  کیسے ڈیفینڈ کریں- میں ان کی یہ پریشانی دور کیے دیتا ہوں-

  عمران خان صاحب کی اک اچھی اور بڑی بات یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر کئے ظلم تو معاف کر دیتے ہیں لیکن قوم کہ اوپر ہوئے ظلم کبھی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے اوپر کی گئی، جماعتیوں کی پٹائی فوراً معاف کردی- سید منور حسن صاحب سے ذکر تک نہ کیا-  ورنہ منور تو پوری تمحید باندھ کے، معافی تیار کر کے آئے تھے-

 اگر آپ ان ٪2  لوگوں میں سے ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ جماعتِ اسلامی نے تو قوم کہ اوپر بھی کئی ظلم کیئے ہیں، 1971 سے پہلے البدر اور الشمس بنا کے ،  تو آپ بلکل صحیح بلاگ پہ آئے ہیں- آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا خان صاحب کو اس ظلم کا علم نہیں؟ بلکل ہے-  لیکن  چونکہ اب بنگالی ہماری قوم کا حصہ نہیں بلکہ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ بنگالی ہمیشہ ہی سے ہندوُں سے زیادہ قریب رہے انھوں نے کبھی ہمیں اپنا حصہ سمجھا ہی نہیں- شکل میں بھی کم رنگ اور پستہ قامد رہے جو  ہندوُں سے مشابہت ہے- مسلمان تو گورا اور لمبا ہوتا ہے (خان صاحب کو ہی دیکھ لیں)-    خیر ، اب جب کہ یہ ثابت ہو گیا کہ بنگالی ہماری قوم تھے ہی نہیں تو ان پہ کیا گیا ظلم بھی ہماری قوم پہ ظلم کہاں ہوا؟   بلکہ وہ تو دشمن کہ خلاف جہاد ہوا  –   اب آپ ہی بتایئں کہ ایسی حبّ الوطن جماعت سے اتحاد کیوں نہ کریں؟
فقط
آپکا   حب الوطن  رنگیلا 

No comments:

Post a Comment